7 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان میں ۱۱اور۱۲ نومبر بروز ہفتہ و اتوار کو وحدت امت مسلمہ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہو رہا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کی وحدت کی حمایت اور اسلام کا دفاع کرنا ہے۔

ابنا: جماعت اسلامی کے سابقہ سربراہ اور ملی یکجہتی کے موجودہ سر براہ قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں ۱۱اور ۱۲نومبر بروز ہفتہ اور اتوار کو وحدت امت مسلمہ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہو رہا ہے جس کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کی وحدت کی حمایت کرنا ہے۔
دنیا کے اسلامی ممالک منجملہ مصر سعودی عرب ترکی تیونس اور سوڈان کے نامور علماء اس سیمینار میں شرکت کریں گے اور وہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق کہ امت مسلمہ کو اپنی وحدت کی حفاظت کرنی چاہیے اسلامی مقدسات اور مسلمانوں کی اہانت کی مذمت کریں گے اور اسلامی شریعت کے پرچم تلے اسلام کا دفاع کریں گے

.....

/169